امریکہ کا جواب موصول ہوگیا، ایرانی وزارت خارجہ کا اعلان

25 اگست, 2022 18:33

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو امریکہ کا جواب موصول ہوگیا ہے اور ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں باقی ماندہ معاملات کے حل کیلئے ایران کے نقطہ نظر کے حوالے سے امریکہ کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی رابطہ کار نے ہونے والی بات چیت کے دوران امریکہ کا پیغام پہنچایا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے نقطہ نظر کا بغور جائزہ لینے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران جائزہ مکمل ہونے کے بعد یورپی رابطہ کار کو اس سلسلے میں اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی عوام کے خلاف عائد امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے مذاکرات کا نیا دور ویانا میں شروع ہوا تھا جو آٹھ اگست کو اپنے اختتام کو پہنچا۔ ان مرحلے میں مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے مذاکرات کے یورپی کوآرڈینیٹر اینریکے مورا نے کچھ تجاویز پیش کی تھیں۔

مذاکرات کے تقریباً سبھی فریق کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اب اس سلسلے جلد از جلد کو وائنڈ اپ کر کے اُسے نتیجہ تک پہنچانے کی ضرورت ہے مگر اب تک اس راہ میں امریکی حکام کا رویہ، انکی بے عملی اور کھوکلے دعوے رکاوٹ بنی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی جوہری نگراں ادارے کے سربراہ صہیونی حکومت کے مطالبات نہ دھرائیں، محمد اسلامی

دوسری جانب ایک باخبر ذریعے نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی جانب سے ایران کی شرائط کو مسترد کرنے کے بارے میں العربیہ کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی جواب کا جائزہ کرنے کے بعد اپنے جواب کو مذاکرات کے رابطہ کار میں پیش کرے گا۔

ایک باخبر ذریعے نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی جانب سے ایران کی شرائط کو مسترد کرنے کے بارے میں سعودی العربیہ چینل میں شائع ہونے والی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی جواب کا جائزہ کرنے کے بعد اپنے جواب کو مذاکرات کے رابطہ کار میں پیش کرے گا۔

اس باخبر ذریعے کے کہنے کے مطابق اس رپورٹ کے مفادات حقیقی نہیں ہیں اور مذکورہ ٹی وی چینل نے اپنے دعوؤں کو کچھ ایسے فقروں کے ساتھ جوڑ دیا ہے جو لگتا ہے کہ جوہری معاہدے کے متن سے لیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران بدھ کی رات نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جواب کو مذاکرات کے یورپی رابطہ کار کے ذریعے حاصل کیا ہے اور تہران بھی امریکہ کے جواب کو مکمل جائزے کے بعد یورپی رابطہ کار کے ذریعے بھیجے گا۔

7:43 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top