مسلح افواج کی جنگی صلاحیت کی ترقی میں ڈرون کی خاص پوزیشن ہے، ایڈمیرل سیاری

24 اگست, 2022 11:01

شیعیت نیوز: ذوالفقار مشترکہ کمبائنڈ مشق کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے اس بات پر زور دیا کہ مسلخ افواج کی جنگی صلاحیت کی ترقی میں ڈرون کی خاص پوزیشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور علاقے کی سلامتی کو خود ہی فراہم کرنی ہوگی اگر کسی کو ہماری سلامتی فراہم کرنی ہے تو اس کا مطلب مستعار سلامتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے آج بروز بدھ کو ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہماری مسلح افواج کے پاس اپنی مشنز کو سرانجام دینے کیلئے ضروری ساز و سامان ہیں۔ لیکن اگر ہم مستقبل کی طرف نہ دیکھیں اور نئی ٹیکنالوجیز کے مطابق آگے نہ بڑھیں تو بلاشبہ دوسروں سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : قابضوں کو شامی سرزمین کو چھوڑ دینا ہوگا، فیصل مقداد

فوج کی 1401 مشترکہ مشق کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ آج، ڈرون ایک نیا رجحان ہے جس کے موثر ہونے کا دنیا کی حالیہ جنگوں میں ثابت ہوا ہے اور اس حوالے سے ہم آرمینیا اور آذربائیجان کی جنگ اور روس اور یوکرائن کی جنگ کا ذکر کرتے ہیں۔

ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے میں ڈرون کی بڑی پوزیشن ہے اور یہ فوج کی جنگی تنظیم میں شامل ہے اور اس کے ساتھ موجود دیگر ساز و سامان کے ساتھ اس نے ہماری جنگی طاقت کو آج کی ٹیکنالوجی کے مطابق بہتر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس شعبے میں دوسروں پر انحصار نہیں کرنا چاہتے ہیں اور ڈرون کے شعبے میں ہمارے سارے ساز و سامان اندرون ملک ہی میں تیار کیے گئے ہیں۔

ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ زیادہ تر ڈرونز جو ہم اس مشق میں دیکھتے ہیں؛ ان کے آپریشنز ابتدائی طور پر فوج کے اندر تیار کیے گئے تھے اور انہیں مکمل کرنے اور بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے وزارت دفاع یا علم پر مبنی کمپنیوں کے سپرد کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈورن کی طاقت، دفاعی طاقت کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے اور ملک اور علاقے کی سلامتی کو خود ہی فراہم کرنی ہوگی اگر کسی کو ہماری سلامتی فراہم کرنی ہے تو اس کا مطلب مستعار سلامتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

10:23 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top