یمن

یمن میں عوامی ریلیاں ، امریکہ اور اسرائیل سے دشمنی پر زور

شیعیت نیوز: یمنی عوام نے ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالتے ہوئے امت مسلمہ خصوصاََ فلسطین کاز کی حمایت پر زور دیا۔

کل منگل کے روز یمن میں صنعاء اور صعدہ کے علاوہ مختلف علاقوں میں حضرت امام سجاد (ع) کے بیٹے زید بن علی (رہ) کے یوم شہادت پر عوامی ریلیاں اور اجتماعات دیکھنے میں آئے۔

ریلیوں کے اختتام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امت اسلامی کے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کی پاسداری کی تاکید کرتے ہیں، ہم دشمنان خدا، دین اور ملت اسلامیہ نیز امریکہ و اسرائیل اور اس کے حواریوں کے ساتھ اپنی دشمنی پر زور دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھوک ہڑتال بہترین مزاحمتی ہتھیار ہے، خضر عدنان

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام خیانت کارانہ اور اسرائیل سے روابط کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ اس کے بعد یمنیوں نے جارح اتحاد کو بھی پیغام بھیجا، اور اس جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے موقف پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں خدا کی نصرت پر مکمل یقین ہے۔

مذکورہ بیان میں یمنیوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے تاخیر اور یمنی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے جارح اتحاد پر دباؤ میں ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھی، یمن کے لوگ اپنے دشمنوں کو اپنی دولت لوٹنے نہیں دیں گے اور انہیں سخت نقصان پہنچائیں گے۔

یاد رہے کہ حضرت زید بن علی (رہ) نے 122 ھجری میں اموی خلیفہ ہشام بن عبدالملک اور بنو امیہ کی فاسد حکومت کے خلاف قیام کیا، دوسری جانب امام صادق (ع) کا دور امامت بھی یہی سال تھا۔ حضرت زید بن علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جنگ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

تاریخ کے مطابق حضرت زید (رہ)، امام حسین علیہ السلام کے خون کا حساب، نیکی کا حکم دینے، برائی سے منع کرنے اور بنی امیہ سے خلافت لینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ اس جنگ کو اموی سلطنت کے خاتمے کا آغاز قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button