موت و حیات کی کشمکش میں مرزوق عرایشی رتبۂ شہادت پا گئے

24 اگست, 2022 08:49

شیعیت نیوز: دو ہفتے قبل اسرائیلی قابض فوج کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان محمد مرزوق عرایشی منگل کی صبح نابلس میں دم توڑ گیا۔

طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ 24 سالہ محمد مرزوق عرایشی کو اسرائیلی فوجیوں نے پرتشدد جھڑپوں کے دروان  سینے میں گولی ماری تھی۔ شہید دو ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہا۔

مرزوق عرایشی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سپرد خاک کیا جائے گا۔

حالیہ دنوں میں اسرائیلی قابض فوج  کے چھاپوں اور جھڑپوں  کے دوران ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھوک ہڑتال بہترین مزاحمتی ہتھیار ہے، خضر عدنان

دوسری طرف فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں ایک مکان کے قریب حادثاتی طور پر ہونے والے دھماکے میں ایک شہری شہید اور ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔

غزہ میں وزارت داخلہ نے کہا ہے دھماکے کے نتیجے میں ایک شہید اور ایک لڑکی زخمی ہوئی۔ دھماکے کے نتیجے میں مادی نقصان بھی پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاز حکام حادثے کی تحقیقات مکمل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی قابض حکام نے کل (منگل کو)  غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 40 فلسطینیوں کو اسرائیلی نفحہ جیل میں قید اپنے رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت دی ہے۔

انجمن ہلالِ احمر کے ترجمان، سہیر زقوت نے تصدیق کی کہ انجمن نے غزہ کے قیدیوں کے اہلِ خانہ کے لیے اس ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔

جناب زقوت نے واضح کیا کہ 25 قیدیوں کے 40 رشتہ داروں کو انجمن ہلالِ احمر کے زیر اہتمام بسوں میں بٹھا کر شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے زیرِ اثر ایریز کراسنگ سے نفحہ صحرائی جیل کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

یاد رہے، اسرائیلی جیلوں میں 4550 فلسطینی قید ہیں جن میں 27 خواتین، 175 بچے اور 670 انتظامی نظر بند شامل ہیں۔

 

9:38 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top