مقبوضہ فلسطین

ایئرپورٹ پر اسرائیلی پولیس کا فلسطینی ڈرائیور جمال سلھب پرہولناک تشدد

شیعیت نیوز: اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور جمال سلھب پر اللد شہرمیں حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

جمال سلھب اپنی ٹٰیکسی پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسافروں کو اللد ایئرپورٹ پر پہنچانے کا کام کرتا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے نوجوان پر حملہ کیا جس سے اس کے چہرے اور جسم پر چوٹیں اور متعدد زخم آئے، حملے کے نتیجے میں اسے ضروری علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، تاحال حملہ آوروں سے نمٹا نہیں جا سکا۔

حملہ کے وقت اس علاقے میں موجود ڈرائیوروں میں سے ایک جہاد الخطیب نے کہا کہ کل شام 8 بجے نوجوان سلھب پر حملہ کیا گیا جب انہوں نے ہوائی اڈے پر اس کی شناخت پوچھی اور معلوم ہوا کہ یہ اس کے پاس القدس کا شناختی کارڈ ہے۔

ایئرپورٹ پر موجود تمام گارڈز اور سکیورٹی والوں نے اسے مارا پیٹا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمال سلھب کو چوٹوں کی وجہ سے اس کی آنکھ کے اوپر سے نکسیر آ گئی تھی۔ اس کے علاوہ پورا جسم پوری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسے آدھے گھنٹے تک بری طرح زدو کوب کیا جاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : القدس اور الاقصیٰ بہت خطرناک مرحلے سے گزر رہے ہیں، الشیخ عکرمہ صبری

دوسری جانب فلسطین میں سماجی شعبے میں کام کرنے والی الحق فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل شعوان جبارین نے کہا ہےکہ انہیں اتوار کو اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے’ شن بیٹ‘ کے ایک افسر کی طرف سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہیں عوفر فوجی میں خود کو پیش کرنے کا کہنا گیا ہے۔

شعوان جبارین کا کہنا ہے کہ صہیونی انٹیلی جنس ان سے الحق تنظیم کے حوالے سے تفتیش کرنا چاہتی ہے۔

دوسری طرف الحق فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شعوان جبارین نے صہیونی فوج کی کال پر حراستی مرکز میں پیش ہونے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے وکلا کو تحریری جواب بھیجنے کا کہا ہے۔

شعوان نے زور دے کر کہا کہ قابض حکام فلسطینی سول سوسائٹی کے اداروں کے خلاف الزامات گھڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ انہیں اپنا کام جاری رکھنے اور قابض ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے سے روکا جا سکے۔

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعرات کو رام اللہ میں انسانی حقوق اور سول اداروں کے 7 اداروں کو بند کر دیا۔ کچھ کے دفاتر پرچھاپوں کے دوران ان کا قیمتی سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button