مشرق وسطی

شام میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے حملے

شیعیت نیوز: دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ نے شام کے صوبے ادلب پر حملے کیے ہیں۔ دوسری طرف دمشق-کویت پروازوں میں اضافہ شروع کر دیا گیا۔

شام میں روس کے جنگ بندی کے مرکز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ نے چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم تین بار صوبہ ادلب کے ان علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جن پر حملہ نہ کرنے کا سمجھوتہ ہوچکا ہے۔

جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز کے مطابق ایسا ہی ایک اور حملہ حلب میں کیا گیا۔ مذکورہ حملوں میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں رپورٹ میں کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔

دوہزار سترہ میں آستانہ امن مذاکرات کے ضامن ملکوں ، ایران، روس اور ترکی کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے تحت، شام میں چار علاقوں کو پرامن قرار دیا گیا تھا۔ جن میں سے تین علاقے اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہیں جبکہ چوتھا علاقہ جبہت النصرہ کے دہشت گردوں اور ترکی کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے قبضے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اردن کی سیاسی جماعتوں کا شام کی حمایت پر زور

دوسری جانب دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دوسرے رن وے کے کھلنے کے ساتھ ہی اس ہوائی اڈے پر پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دمشق سے کویت کے لیے پروازیں برسوں کی معطلی کے بعد دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دوسرے رن وے کے افتتاح کے بعد جس کی بین الاقوامی معیارات کے مطابق مرمت کی گئی ہے اور سرمایہ کاروں کی شرکت سے اس سے آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سلسلے میں 16 اگست سے اگست کے آخر تک اس ایئرپورٹ سے منگل اور جمعہ کو قاہرہ کے لیے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔

اس کے علاوہ دمشق سے کویت کے لیے پروازیں آج سے شروع کی جائیں گی۔ہفتے کے دوران، دمشق سے کویت کے لیے تین پروازیں ہیں۔

دمشق کے ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کے بعد اس ہوائی اڈے کو کئی بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اپنے عملے کی کوششوں سے یہ دوبارہ سرگرمی کے چکر میں داخل ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button