اردن کی سیاسی جماعتوں کا شام کی حمایت پر زور

شیعیت نیوز: اردن کی قومی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے جارحیت اور محاصرے سے نمٹنے کے لیے شام کی حمایت ، قومی وحدت اور اس کی علاقائی سالمیت پر زور دیا۔
اردن کی البعث العربی التقدمی کے سیکرٹری جنرل اور بائیں بازو کے اتحاد کے سربراہ فواد دبور نے شام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شام پر مسلسل صیہونی جارحیت اور امریکی قبضے کے خلاف شام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر تاکید کی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک دفعہ پھر شام پر مسلسل صیہونی جارحیت، شامی وسائل کی امریکہ کے ہاتھوں لوٹ مار، ترکی اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف شام کا ساتھ دینے پر زور دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : سال2022 کی پہلی ششماہی، فلسطین میں صحافتی حقوق کی 479 خلاف ورزیاں
فواد دبور نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین اور عرب سرزمین کی آزادی تک غاصب صیہونی دشمن کے ساتھ تصادم جاری رہے گا۔
فواد دبور نے مزاحمت کی تمام اقسام کو بروئے کار لاتے ہوئے صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطین کی عرب قوم جو پورے فلسطین میں صیہونی دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے، استقامت اور حوصلے کی حامل ہے اور قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مذکورہ اردنی اتحاد کی جانب سے لبنانی قوم کے اپنے گیس اور تیل کے ذخائر لوٹنے والی صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کی حمایت کی۔
انہوں نے صیہونی اور امریکی کوششوں کے باوجود لبنانی عوام کو اپنے حق کے حصول سے روکنے اور اپنی دولت کو استعمال کرنے کے لیے اس قوم کی حمایت پر بھی زور دیا۔