دنیا

جنوبی سمندری چین میں کشیدگی، تائیوان امریکہ نے کیا باہمی تجارتی مذاکرات کا اعلان

شیعیت نیوز: چین امریکہ معاملات میں کشیدگی کے چلتے تائیوان اور امریکہ نے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کےلئے مذاکرات کا اعلان کر دیا۔

جنوبی چین کے سمندری علاقے میں کشیدگی کے باوجود تائیوان اور امریکہ نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ تجارتی مذاکرات اس سال موسم سرما کے آغاز میں ہوں گے جن میں زراعت، ڈیجیٹل تجارتی امور، مارکیٹ ریگولیشن اور تجارتی راہ میں حائل موانع کو دور کرنے جیسے امور پر مذاکرات ہوں گے۔ باہمی تجارتی مذاکرات کا اعلان امریکی تجارتی نمائندے کیتھرین تائی نے کیا ہے۔

اگرچہ یہ مذاکرات جون میں ہونے تھے لیکن اب باضابطہ طور پر موسم سرما کے آغاز میں ان مذاکرات کے منعقد ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ خبر نینسی پلوسی کے ااُس دورۂ تائیوان کے دو ہفتے بعد آئی ہے جو گزشتہ پچیس سالوں میں کسی اعلی امریکی عہدیدار کا پہلا دورۂ تائیوان سمجھا جاتا ہے۔

چین نے اس دورے کو کشیدگی کو ہوا دینے کا معاملہ قرار دیا تھا اور تائیوان کے نزدیک ایک بڑی فوجی مشق سے تائیوان اور امریکہ کو اپنی ناراضگی کا پیغام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینی کا احترام کرتے ہیں لیکن ایران سے کوئی رابطہ نہیں ہے، ہادی مطر

دوسری جانب چین کے سی سی ٹی وی سرکاری نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے مغربی صوبے چنگھائی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین کے سی سی ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق، 403,000 سے زیادہ آبادی والے داتونگ ہائی اور ٹو خود مختار علاقے میں شدید اور اچانک بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب آیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ چنگھائی میں اچانک آنے والے سیلاب سے اس علاقے کے تقریباً 6,200 رہائشیوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔

مقامی حکومت نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 2000 افراد کو 160 ریسکیو گاڑیوں کے ساتھ اس علاقے میں بھیجا ہے۔

جون سے چین کو گرمی کی تاریخی لہر کا سامنا ہے اور ملک کی حکومت ان واقعات کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے، جس نے ملک کی معیشت اور معاشرے کو تیزی سے متاثر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button