فلسطینی شہداء کے لواحقین سے تعزیت، اسرائیل نے سید حسن نصرالله کی کال منقطع کردی

18 اگست, 2022 17:55

شیعیت نیوز: کتائب الاقصیٰ کے ایک شہید کمانڈر کے والد نے خبر دی ہے کہ ان کے بیٹے کی شہادت کے دوسرے دن حزب‌ الله لبنان کے سربراہ نے ان کے خاندان کو فون کیا، لیکن صیہونی اٹیلیجنس ایجنسیز نے ٹیلی فون لائن منقطع کر دی اور ان کے فون کو جلا دیا۔

صیہونی فوجیوں کی گولی کا شکار ہونے والے فلسطینی تحریک الفتح کے عسکری ونگ کتائب الاقصیٰ کے ایک کمانڈر ابراہیم النابلسی کے لواحقین کو حزب‌ الله لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصرالله نے فون کرکے شہید النابلسی کی شہادت کی مبارکباد اور تعزیت پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : شام نے امریکہ کو رسوا کر دیا، چوری کی تفصیلات بیان کر دی

شہید النابلسی کے والد علاء النابلسی نے لبنانی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لبنانی مقاومت کی علامت جناب سید حسن نصرالله نے ہمیں فون کیا، تاکہ فلسطینی مقاومت سے منسلک ہمارے بیٹے کی شہادت کی مبارک باد دے سکیں۔ لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اسرائیلی حساس اداروں نے غیر قانونی مداخلت کرتے ہوئے ہماری فون لائن منقطع کر دی، بجلی کے وولٹیج کو بڑھایا، جس سے ہمارا فون جل گیا۔

شہید کے والد نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی مبارک باد ہم تک، حریت پسند فلسطینیوں تک اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں تک پہنچ چکی ہے۔

مادر شہید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الله کا لاکھ شکر ہے، ہم لبنانی مقاومت کی علامت جناب سید حسن نصرالله کی فون کال کو اپنے سینوں پر تمغے کی مانند سجائیں گے اور انشاء‌ الله انہی کے ہاتھوں ہمیں آزادی اور فتح حاصل ہوگی۔

یاد رہے کہ صیہونی فوجیوں نے نو اگست کو مغربی کنارے میں نابلس کے قدیمی ترین محلے پر حملہ کرکے کتائب الاقصیٰ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم النابلسی سمیت تین کمانڈروں کو شہید کر دیا تھا۔

3:49 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top