اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ سبطین حیدر سبزواری پرتکفیری دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ

شیعہ علماء کونسل کے ترجمان کےمطابق علامہ سبطین سبزواری نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے اورپولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری پرتکفیری دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ ،محافظوں کی جوابی فائرنگ، حملہ آور فرار، علامہ سبطین سبزواری خدا کے فضل وکرم سے محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ سبطین سبزواری ڈگراں گاوں ضلع سیالکوٹ میں مجلس پڑھنے کے بعد واپس ڈسکہ آرہے تھے علامہ سید سبطین حیدر سبزواری پر مبینہ طور پر بھرتاں والا پل پر حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین امام حسینؑ کو درپیش سفری مشکلات کے حل کیلئےایم ڈبلیوایم رہنما علامہ شفقت شیرازی کے عراقی حکام سے رابطے

عینی شائدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی شیعہ علماء کونسل کے رہنما کے گارڈ کی حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ علامہ سبطین سبزواری کے ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی، علامہ سبطین سبزواری حملے میں محفوظ رہے، البتہ گاڑی کو نقصان ہوا15 پر کال کرنے سے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

شیعہ علماء کونسل کے ترجمان کےمطابق علامہ سبطین سبزواری نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے اورپولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button