یمن

سعودی اماراتی ملیشا کی آپسی جھڑپیں جاری، سعودی حامی کمانڈر ہلاک

شیعیت نیوز: یمن میں جاری جنگ کے دوران اماراتی اور سعودی عرب کی حامی ملیشا کے درمیان باہمی لڑائی میں سعودی عرب کا حامی کمانڈر مارا گیا۔

تیل کی دولت سے مالامال یمن کے جنوبی علاقےعتق میں چند روز پہلے اماراتی اور سعودی عرب سے وابستہ فوجوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد سعودی عرب کا حامی کمانڈر مفرج محمد شلیل الحارثی عتق شہر کے مغربی علاقے میں مارا گیا۔

مفرج محمد شلیل الحارثی عتق شہر کا دفاع کرنے والے پانچویں بریگیڈ کا کمانڈر تھا۔

یمن کے خبری ذرائع کے مطابق آج اتوار کی صبح سعودی نواز یہ کمانڈر متحدہ عرب امارات سے وابستہ ملیشیا العمالقہ بریگیڈ کی فائرنگ میں اس وقت مارا گیا جب وہ محافظوں کے ہمراہ اپنی گاڑی میں جا رہا تھا۔ اس حملے میں الحارثی جے دو محافظ بھی مارے گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ رہنما صالح النعیمی کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان

دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے سعودی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے اخراجات جنگ کے اخراجات سے کہیں کم ہیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ایک بیان میں یمن کی مسلح افواج کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے نشانے پر وہ تمام عناصر ہیں جو یمن کو غارت کرنا چاہتے ہیں۔

مہدی المشاط نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمنوں کا اختتام یمن کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہوگا، کہا کہ یمن کی مسلح افواج اپنے ملک اور وطن کا دفاع کررہی ہیں اور وہ صرف ان ہی کے لئے خطرہ ہیں جو یمن کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں اور یمنی قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

انھوں نے یمن میں امریکہ کے تباہ کن کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی منصوبہ یمنی سماج کو قومی رجحان سے دور کرنا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے تمام یمنیوں ‎سے اپیل کی کہ وہ ملک کی آزادی و یکجہتی کا ڈٹ کر دفاع کریں اور سب پر اپنا ارادہ ثابت کردیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button