دنیا

کابل میں امریکہ مخالف مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش

شیعیت نیوز: کابل میں امریکہ مخالف مظاہرے میں امریکی پرچم نذر آتش کر دیا گیا۔

افغان خبر رساں ایجنسی آوا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرین نے امریکہ کے ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔

کابل کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کے دوران مردہ باد امریکہ اور مردہ باد غاصب کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو پاؤں تلے روندا اور پھر امریکی پرچم نذر آتش کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان حقیقت سے عاری ہے اور ان کا القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے سے متعلق بیان ایک دعوے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اور اب تک امریکہ نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونی انگ نے امریکہ کو آئینہ دکھایا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اتوار کے روز امریکی صدر جوبایڈن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں ان کے براہ راست حکم سے ایک ڈرون حملہ کیا گیا جس میں القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواہری ہلاک ہو گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر تعلیم نور اللہ منیب نے لڑکیوں کے اسکول دوبارہ نہ کھولنے کی وجوہات بتائی ہیں۔

انہوں نے خوست میڈیا کو بتایا: "نگران حکومت کو لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور اس شعبے میں واحد مسئلہ ثقافتی پابندیاں ہیں۔”

طالبان کے وزیر تعلیم نے مزید کہا: "افغانستان کے کچھ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے حساسیت پائی جاتی ہے، اور اسکولوں کو دوبارہ کھولتے وقت اس بات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔”

یہ بیانات اس تناظر میں ہیں کہ افغانستان کی سابقہ ​​حکومت میں لڑکیوں کو ہر سطح پر تعلیم دی جا رہی تھی اور لوگوں کی مخالفت کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button