ایران

صیہونیوں کو حق کے محاذ سے ڈرنا چاہیے کیونکہ حتمی فتح حق کی ہے، جنرل علی فدوی

شیعیت نیوز: ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے سینئر کمانڈر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ صیہونیوں اور ان کے حامیوں کو حق کے محاذ سے ڈرنا چاہیے کیونکہ حتمی فتح حق کی ہوتی ہے۔

تہران میں اسرائیل کے جرائم کے خلاف ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر حالیہ حملوں میں اسرائیل کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے اپنی اسلامی تحریک کے پہلے ہی دن فلسطین کو اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا اور اپنے حملے کی نوک کو صہیونی رجیم اور شیطان بزرگ امریکہ کی جانب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اہل حق آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں کیونہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کیا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کیا ان طویل سالوں کے دوران اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا؟ کیا فلسطین کے عوام دس سال پہلے جیسے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : ایران کا ایک اور خیام سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پہنچ گیا

جنرل علی فدوی کا کہنا تھا کہ باطل قوتیں اہل حق کی شرائط ماننے پر مجبور ہیں۔ حالیہ تین دنوں میں صہیونی رجیم کے شیطانوں نے اپنے احقمانہ اقدام کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر شکست کا مزا چکھا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا اور شہید سلیمانی نے فلسطینیوں کے ہاتھ بھرے، یہ سلسلہ دائمی ہے اور انقلاب اسلامی کی سپاہ ہمیشہ ان کے ہاتھ بھرتی رہے گی۔

یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داری پر ہمیشہ کی طرح عمل کرتے رہیں گے۔ ہم اپنی ذمہ داری کو انجام دیں گے جبکہ اہل حق کو کامیابی اللہ تعالیٰ عطا کرے گا، نتیجہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جبکہ بعض ملکوں کی جانب سے اس قرآنی اصول کے نہ سمجھنے پر تعجب ہے۔

جنرل فدوی نے زور دے کر کہا کہ فلسطین اسلام اور انقلاب کا سرفہرست مسئلہ تھا، ہے اور رہے گا اور اسرائیل کی نابودی تک رہے گا۔

اپنے خطاب کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ مغربی کنارہ بھی غزہ کی طرح کھڑا ہوگیا ہے، انشاء اللہ یہ قیام کامل ہوں اور صہیونیوں کے خوف کو بڑھائے تاکہ ہم ان کے زوال اور صفحہ ہستی سے مٹنے دیکھ پائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button