اہم ترین خبریںیمن

ممکن نہیں کہ شکست کو قبول کرلیں/ جارحیت نہ رکی تو جہاد کے لئے تیار ہیں، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد علی الحوثی نے فوجی تربیت کے ایک کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی جارح اتحاد کو مخطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دسیوں ہزار بہادر فوجی سعودی، اماراتی اور امریکی طاغوتیوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت یا نئے حالات مسلط کر نے کے لئے ہونے والی تمام تر کوششوں کا میدان جنگ میں سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

الحوثی کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ ہم شکست قبول کرلیں۔ جنگ کو روکنا اور محاصرہ ختم کرنا ہوگا، بصورت دیگر ہم اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے تیار ہیں اور کسی بھی چیز سے اور اسی اسلحے کے ساتھ مقابلہ کرنے سے کوئی خوف محسوس نہیں کرتے جسے جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہاتھوں میں اٹھا کر مقابلہ کیا تھا۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا اور تربیت یافتہ فوجی جوانوں نے اپنی عسکری مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ محمد علی الحوثی کے علاوہ تقریب میں مرکزی عسکری علاقے کے کمانڈر محمد خالق الحوثی، قومی حکومت کے وزیر اعظم عبد العزیز بن حبتور، وزیر دفاع ناصر العاطفی، صنعا کے میئر حمود عباد اور یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداران امام حسینؑ پر بلاجواز مقدمات اور شیڈول فور کے مقدمات، وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ قومی اسمبلی میں پھٹ پڑے

دوسری جانب یمن کے وزیر صحت نے صنعا ایئرپورٹ سے پروازوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے یمنی شہریوں کے علاج و معالجے کے لئے انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔

المسیرہ نیوز چینل کے مطابق، یمن کے وزیر صحت طہ المتوکل نے کہا ہےکہ صنعا ایئرپورٹ اور الحدیدہ بندرگاہ کا طبی وسائل اورادویات درآمد کرنے میں کلیدی کردار ہے تاہم سعودی اتحاد نے دونوں راستوں کو بند کرکے یمنی عوام کے لئے مسائل کھڑے کر دئے ہیں ۔

یمن کے وزیر صحت نے مزید کہا کہ یمن کو مدتوں سے شدید بمباری اور ناکہ بندی کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں پیچیدہ قسم کی دماغی اور جینیاتی بیماریاں زور پکڑ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر ہفتے کم از کم یمن سے دو پروازوں کو مصر اور اردن کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن سعودی جارح اتحاد نے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے صنعا ایئرپورٹ کی تمام پروازوں کو نامعلوم مدت کے لئے معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button