اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداران امام حسینؑ پر بلاجواز مقدمات اور شیڈول فور کے مقدمات، وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ قومی اسمبلی میں پھٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ميں شیعہ برادری اور بالخصوص عزاداروں پر نام نہاد سیکیورٹی اقدامات کا بہانہ بنا کر بلاجواز پرچے دینا اور مقدمات بنانا ہر لحاظ سے قابل مذمت اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ قومی اسمبلی اجلاس میں عزاداران امام حسینؑ کے خلاف بلاجواز مقدمات اور شیڈول فور کے کیسز کے اندراج پر پھٹ پڑے ، ریاستی اداروں کی منافقانہ پولیسیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی علامہ مقصود ڈومکی کی سربراہی میں چند روز قبل ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے  وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 20 اسکے شہریوں کو مذہبی آزادی کا حق دیتا ہے۔ اس حق کا تحفظ تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔محرم الحرام ميں شیعہ برادری اور بالخصوص عزاداروں پر نام نہاد سیکیورٹی اقدامات کا بہانہ بنا کر بلاجواز پرچے دینا اور مقدمات بنانا ہر لحاظ سے قابل مذمت اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اورانکے ساتھیوں کی شہادت پر علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم معاملہ پر وزیر داخلہ اور تمام صوبوں کے آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کو وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے لکھ دیا گیا ہے کہ کسی بھی مذہبی جماعت یا فرقہ کی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔عزاداری کی مجالس کے شرکاء پر فورتھ شیڈول کا غلط استعمال کر کے پرچے نہ دیے جائیں۔ خاص کر کے صوبہ پنجاب میں جہاں ایسے بہت سے واقعات پیش آچکے ہیں جہاں سیکیورٹی کے نام پر مذہبی آزادی کو پاما ل کیا جاتا رہا ہے۔اگر دوبارہ ایسے واقعات ہوئے تو بطور وزیر برائے انسانی حقوق میں سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button