یمن

یمن میں امریکہ و برطانیہ مخالف لیڈر شیخ الحریزی کے مکان پر حملہ

شیعیت نیوز: یمن میں امریکہ و برطانیہ کی سیکورٹی فورس نے صوبے المہرہ میں غاصبوں کی موجودگی کے خلاف مہم کی کمیٹی کے سربراہ شیخ الحریزی کے مکان پر حملہ کر دیا۔

الخبر الیمنی کی رپورٹ کے مطابق صوبے المہرہ میں غاصبوں کی موجودگی کے خلاف مہم کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ و برطانیہ کی افواج نے صوبے المہرہ میں غاصبوں کی موجودگی کے خلاف مہم کی کمیٹی کے سربراہ شیخ علی سالم الحریزی کے مکان کا محاصرہ کر لیا ۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی عوام اس جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے اور سخت جواب دیا جائے گا۔

صوبے المہرہ میں غاصبوں کی موجودگی کے خلاف مہم کی کمیٹی کے سربراہ شیخ الحریزی علاقے کی ایک اہم و بااثر شخصیت ہیں جو یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمن میں غاصبوں کی موجودگی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے فیصلہ ساز واشنگٹن کے مطالبات کے آگے سر تسلیم خم کر رہے ہیں، مفتی جعفری

دوسری جانب یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنگ بندی کی ایک سو نواسی بار خلاف ورزی کی اور یمن کے مختلف رہائشی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد الجوف ، مآرب ، حجہ ، ضالع، صعدہ اور تعز صوبوں اوراسی طرح سرحدی علاقوں میں جاسوسی کی پروازیں انجام دے کر جنگ بندی سمجھوتے کو پامال کررہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے مآرب ، تعز، حجہ ، صعدہ ، ضالع اور جیزان صوبوں میں رہائشی مکانات، فوج اور رضاکار فورسز کے اڈوں پر توپوں، راکٹوں اور مارٹرگولوں سے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے لیکن جارحین کا کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button