لبنان

لبنان کے شہر طرابلس میں ایک اسرائیلی جاسوس گرفتار

شیعیت نیوز: لبنانی ذرائع نے طرابلس میں ایک صیہونی جاسوس کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ طرابلس کی انٹیلیجنس ایجنسی نے ایک شخص کو اسرائیل سے تعاون کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی اخبار نے اس بارے میں لکھا ہے کہ اسپیشل یونٹ نے مطلوبہ شخص کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی انٹیلیجنس سروس کے کمپاؤنڈ میں منتقل کر دیا ہے۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ شخص ان گروہوں میں شامل ہے، جو سوشل میڈیا اور واٹس ایپ یا دیگر ایجنٹوں کے ذریعے صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کی طرف راغب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم طویل عرصہ تک صوبہ سندھ کی مقتدر طاقت بنے رہے لیکن آج بھی عزاداروں کے بنیادی مسائل حل نہ ہوسکے،، علامہ باقرعباس زیدی

دیکھنے میں آرہا ہے کہ طرابلس انٹیلیجنس کے پاس اسی طرح کے مشتبہ افراد کی فہرست موجود ہے اور معمولاََ یہ ادارہ ملک میں فعال ایجنٹوں کی نگرانی کے لئے سلامتی کے اداروں اور مقاومتی سکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے کام کر رہا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ طرابلس انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے پاس دوسرے لوگوں کی فہرست ہے جن کی اس نے نگرانی کی ہے، اور عام طور پر یہ محکمہ دیگر سرکاری سیکیورٹی اداروں سے دور اور کرائے کے فوجیوں کے معاملے میں مزاحمتی سیکیورٹی ادارے کے خصوصی تعاون سے کام کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button