مشرق وسطی

شام: الحسکہ میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی بیس کیمپ میں شدید دھماکے

شیعیت نیوز: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، شمال مشرقی شام میں امریکہ کے بڑے فوجی بیس کیمپ میں سے ایک میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

خبر رساں اداروں نے خبر دی ہے کہ شمال مشرقی شام میں امریکی چھاؤنی کئی دھماکوں سے لرز اٹھی ہے۔

مقامی ذرائع کے اعلان کے مطابق یہ دھماکے آج علی الصبح تیل سے مالا مال شہر الشدادی کے شمالی اور مغربی مضافات میں ہوئے جہاں پر صوبہ الحسکہ میں امریکی افواج کا سب سے بڑا فوجی بیس کیمپ ہے۔ امریکی افواج اس بیس کیمپ کو تیل کے اخراج کو کنٹرول کرنے اور البتہ شام کا تیل چوری کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

ایک اور خبر رساں ادارے نے واقعے کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں سنتے ساتھ ہی امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے نیچی پرواز شروع کر دی اور اس کے علاوہ امریکی فوجیوں نے آسمان روشن کرنے والے گولے بھی فائر کئے۔

یہ بھی پڑھیں : گجرانوالہ میں خواتین کی مجلس پر درج ایف آئی آر ایم ڈبلیوایم کی کوشش سے خارج،ایس ایچ او معطل

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی افواج نے صوبہ الحسکہ میں اپنے غیر قانونی بیس کیمپ کی سیکورٹی کو مزید مضبوط کیا تھا۔ شامی ذرائع نے علاقے میں مزید دو امریکی فوجی دستوں کی آمد کی خبری دی تھی۔

حالیہ دنوں میں مقامی ذرائع نے امریکی افواج کی صوبہ الحسکہ کے شمال مغربی علاقوں فوجی مشقیں بڑھانے کی خبر دی تھی۔ ان علاقوں میں امریکی افواج کے علاوہ کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے کمانڈ بیس بھی موجود ہیں۔

ایک نیوز ایجنسی نے امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی اطلاعات کے بارے میں رپورٹ دیتے ہوئے خبر دی کہ اس حملے سے قبل امریکی فوج نے فوجی سازوسامان اور بکتر بند گاڑیوں کے دو قافلے مذکورہ بیس پر بھیجے تھے۔

عراقی سکیورٹی ذرائع نے بھی اسی حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ نے عراق کے صوبےالانبار میں عین الاسد ائیر بیس سے شامی سرحد پر الولید کراسنگ کے نزدیک اپنے فوجی اڈے پر فوجی ساز و سامان بھیجا تھا۔ ایک نیوز ویب نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی افواج نے جنگی طیاروں سے لیس ایک بڑا گروپ مذکورہ اڈے پر تعینات کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button