آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا علامہ حامد علی موسوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
شیعیت نیوز: سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے علامہ آغا حامد علی موسوی کے انتقال پر گہر رنج و غم اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ آغا حامد علی موسوی اعلیٰ پائے کی شخصیت تھے، انہوں نے ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دیا، ان کا انتقال ملت اسلامیہ کا بہت بڑا نقصان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک ٹچ نے ووٹ ن لیگ کو دیئے اور ن لیگ نے وزارت مذہبی امور کالعدم ٹچ کودے دی
اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علامہ آغا حامد علی موسوی جمہوری قوتوں کے طرفدار تھے، ان کی ملک، مذہب اور جمہوریت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے علامہ آغا حامد علی موسوی کے انتقال پر ان کے خاندان اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آغا حامد علی موسوی کا انتقال ملک اور ملت کا بہت بڑا نقصان ہے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین نے آغا حامد علی موسوی کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔







