اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامک ٹچ نے ووٹ ن لیگ کو دیئے اور ن لیگ نے وزارت مذہبی امور کالعدم ٹچ کودے دی

لیکن یہاں جو امر باعث تشویش ہے وہ یہ کہ ہماری ریاست اور اس کے مقتدر اداروں نے جہاں ملک میں ایک نا ختم ہونے والے آئینی وسیاسی بحران کو جنم دیا ہے وہیں اس کی آڑ میں کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت کو بھی کھلی چھوٹ فراہم کردی ہے ۔

شیعیت نیوز: اسلامک ٹچ نے ووٹ ن لیگ کو دیئے اورن لیگ نے وزارت کالعدم ٹچ کودے دی۔پنجاب حکومت میں وزارتوں کی بندر بانٹ میں کالعدم سپاہ صحابہ بھی پیچھے نہ رہی اورغیر آئینی وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سےپنجاب کی مذہبی امور کی وزارت محرم الحرام سے محض ایک ہفتے قبل ہتھیالی۔

مسلم لیگ نواز جیسی موقع پرست اور دعدہ خلاف جماعت شاید ہی پاکستان میں وجود رکھتی ہو۔ حالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان کی دو بڑی مذہبی جماعتوں اسلامی تحریک پاکستان اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی واضح اور بھرپور حمایت کے باجود مسلم لیگ نواز نے دونوں شیعہ جماعتوں کو ٹشو پیپرکی طرح استعمال کرکے ملت جعفریہ کے شدید ترین اختلاف اور تحفظات کے باوجود پنجاب کی وزارت مذہبی امورکا قلمدان کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم کے سپرد کردیا۔جس کا حلف آئندہ ایک دو روز میں اٹھایا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کی آغا حامد موسوی مرحوم کے انتقال پر تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت

واضح رہے کہ محرم الحرام سے محض ایک ہفتہ قبل پنجاب کی اتنی اہم وزارت کا ایک شدت پسند اور دہشت گرد جماعت کے رکن کے سپرد کرنا مسلم لیگ ن کی شیعہ دشمنی کی واضح دلیل ہے۔ پنجاب میں جہاں پہلے ہی سالہا سال سے شیعیان حیدر کرارؑ کو ذکر امام حسینؑ کے جرم میں اذیتوں ، مشکلات ، ایف آئی آرز اورشیڈول فور کا سامنا ہے اب یہ تکفیری سرغنہ ان متعصبانہ اقدامات میں کتنا اضافہ کرتا ہے یہ تو وقت ہی ثابت کرے گا۔

لیکن یہاں جو امر باعث تشویش ہے وہ یہ کہ ہماری ریاست اور اس کے مقتدر اداروں نے جہاں ملک میں ایک نا ختم ہونے والے آئینی وسیاسی بحران کو جنم دیا ہے وہیں اس کی آڑ میں کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت کو بھی کھلی چھوٹ فراہم کردی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button