مشرق وسطی

شام: صوبے حماہ کے مضافاتی علاقے میں چرچ پر دہشت گردانہ حملہ

شیعیت نیوز: شام کے صوبے حماہ کے مضافاتی علاقے میں ایک مذہبی تقریب پر دہشت گرد عناصر کے حملے میں دو افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔

الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے حماہ کے مضافاتی علاقے السقیلبیہ میں ایک کلیسا میں مذہبی اجتماع کو دہشت گرانہ راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یہ مذہبی اجتماع آیا صوفیہ کے نام سے ایک کلیسا کے افتتاح کے موقع پر تھا۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ان علاقوں میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔

دوسری جانب شمالی شام کے شہر الحسکہ پر ترکی کے توپخانے کے حملے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، اسپائیکر چھاؤنی کے قاتل کا اہم اعتراف

تفصیلات کے مطابق ترکی کی قابض افواج نے الحسکہ کے شمال مغرب میں ابو راسین کے تمام علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ترکی کے اس حملے میں تین افراد زخمی جبکہ مالی نقصان کی اطلاع ہے۔

المیادین ٹی وی نے بھی شمالی شام میں ترکی سے وابستہ نیم فوجی دستوں کے حملے اور ایک شخص کے ہلاک اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ ترک فوج گذشتہ ڈھائی برس سے دہشت گردوں کے خلاف مہم کے بہانے شام کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

دوسری جانب شام کی تیل اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں کی تیسری نمائش دمشق میں مستقل نمائش کے مقام پر ایران سمیت 52 شامی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت سے شروع ہوئی۔

شام کے پیٹرولیم اور معدنی وسائل کے وزیر بسام تومہ نے اس نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد کا دمشق کا مقصد دوست ممالک کے ماہرین اور کمپنیوں کو راغب کرنا ہے جس کا مقصد مختلف ممالک کی ٹیکنالوجیز تلاش کرنا ہے تاکہ مغربی ممالک کی ٹیکنالوجی کو تبدیل کیا جاسکے۔

یہ نمائش تین دن تک جاری ہے اور کمپنیاں اپنی سہولیات اور صلاحیتوں کو پیش کر کے شام کے منصوبوں میں شرکت اور تعاون کر سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button