اناللہ وانا الیہ راجعون! سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا حامد علی شاہ موسوی انتقال کرگئے
شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی مختصر علالت کے بعد آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ آغا حامد علی شاہ موسوی اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ، رات گئے ان کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور شیعہ مذہبی رہنما وسربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی اب سےکچھ دیر قبل دارالفناء سے دار البقاء کی جانب کوچ کرگئے۔ وہ پاکستان میں تین بڑی مذہبی قیادتوں میں شمار ہوتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کااس محرم الحرام میں بھی متعصبانہ اقدام ، شیعہ علماءوذاکرین کے داخلےپر پابندی عائد
مرحوم ہمیشہ عزاداری اور عزاداروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہے ، پاکستان میں 8 شوال المعظم کو آل سعود کی بربریت کے خلاف یوم انہدام جنت البقیع کا ملک گیر انعقاد ان کی گراں قدر خدمات میں سے ایک ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کے بارے میں تاحال کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آغا حامد علی شاہ موسوی کے انتقال کی خبر سن کے ان کے چاہنے والے علماء ، ذاکرین اور عزادار بڑی تعداد میں ان کے گھر جمع ہورہے ہیں۔







