اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کااس محرم الحرام میں بھی متعصبانہ اقدام ، شیعہ علماءوذاکرین کے داخلےپر پابندی عائد
شیعیت نیوز: محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی مختلف شہروں میں شیعہ علماءوذاکرین کے خلاف متعصبانہ اقدامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےملک کے 11 نامور شیعہ علماء و ذاکرین کےخلاف شہر میں داخلے پر پابندی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اتحادبین المسلمین کے داعی 11 معروف شیعہ علمائے کرام اور ذاکرین عظام پر ضلع میں داخلے اور تقریر پر پابندی عائدکردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شیعیان حیدر کرارؑ کو مجالس اور جلوس نکالنے کی مکمل اجازت ہونی چاہئے، طاہر اشرفی
نوٹیفکیشن میں ان علماء وذاکرین کو اشتعال انگیز مقرر اور امن وامان کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے ۔ جن علماءو ذاکرین پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ سید علی رضا رضوی، علامہ سخاوت حسن قمی، ذاکر وسیم عباس بلوچ، ذاکر شوکت رضا شوکت ،علامہ حافظ تصدق حسین، غضنفر عباس تونسوی، جعفرجتوئی،ذاکر حسن عسکری، ذاکر آصف رضا علوی اور علامہ محمد اقبال شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس فہرست میں شامل بعض علمائے کرام تو نا صرف اہل تشیع بلکہ اہل سنت و دیگر مکاتب کےدرمیان بھی احترام کی نگاہ سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں۔سال گذشتہ بھی تکفیری دہشت گرد تنظیموں کی ایماءپراسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو اسلام آبادمیں مجالس عزا سے پڑھنے سے روکا گیا تھا اور انہیں گرفتار کرکے اسلام آباد بدر کردیا گیا تھا۔








