مشرق وسطی

شامی وزارت خارجہ کا سلامتی کونسل سے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کا مطالبہ

شیعیت نیوز: جمہوری عربی شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے دمشق کے اطراف میں اسرائیل کے حملوں کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔

شامی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہان کو دمشق کے اطراف میں صیہونی جارحیت سے آگاہ کرنے کے لئے خط ارسال کر دیا ہے۔

خط کے مندرجات میں لکھا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ 22 جولائی 2022ء کی صبح تقریباً 12:32 قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ شامی گولان کی پہاڑیوں سے دمشق کے اطراف میں میزائل داغے، اس بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں تین فوجی شہید، سات زخمی اور مالی نقصان کی اطلاع ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے اسرائیلی جارحیت پر اپنے ردعمل کے ضمن میں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں اپنے قومی دفاع کے حق کا حوالہ دیا ہے اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور بغیر کسی تاخیر اور ہچکچاہٹ کے حالیہ اسرائیلی حملے کی مذمت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر اسرائیل کا میزائل حملہ، 10 شامی فوجی جاں بحق و زخمی

اس بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ شام پر اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور سلامتی کونسل کی جانب سے ان حملوں کو روکنے لئے مناسب اقدام نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سلامتی کونسل اپنی ذمے داریوں کو صحیح طور پر انجام نہیں دے رہی اور خطے میں امن و سلامتی کے لئے کوئی اقدام نہیں کر رہی، بالخصوص کہ جب اسرائیلی پالیسی قتل و غارت، جارحیت، تباہی، خطرات میں اضافہ اور عالمی چیلینجز میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

مذکورہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کو امریکہ کی جانب سے شام میں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی، شمال مشرقی شام پر قبضے، تیل کی لوٹ مار اور شدت پسندوں کو ہتھیاروں کی فراہمی سے دور نہیں سمجھا جا سکتا، جس کا مقصد سیاسی حل میں تاخیر کرنا یا اسے روکنا اور شام میں سلامتی و استحکام کے قیام میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button