مشرق وسطی

شام پر اسرائیل کا میزائل حملہ، 10 شامی فوجی جاں بحق و زخمی

شیعیت نیوز: اسرائیل نے ایک فضائی حملے کے دوران شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں 10 شامی فوجی جاں بحق و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ حملے جمعہ کے روز صبح سویرے کیے گئے ہیں۔ یہ بات سرحدی علاقوں جنگ کو مانیٹر کرنے والے ایک ادارے نے بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے دمشق اور اس کے سرحدی علاقے میں سنے گئے۔

الحربی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے شام کے علاقے مقبوضہ جولان پر کئی میزائل داغے جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی جاں بحق اور 7 فوجی زخمی ہو گئے۔

شام میں قائم اس آبزرویٹری کے مطابق شام نے بھی اسرائیلی حملے کا توڑ کرنے کے لیے اپنی فضائیہ کو متحرک کر دیا ۔ شامی حکومت کے حامی میڈیا کا کہنا کہ دشمن کے حملے کو روکا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جمعیت الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کی حمایت میں ٹوئٹر پر ورچوئل مہم شروع

واضح رہے 2011 سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے اب تک اسرائیلی فضائیہ اپنے ہمسائے شام پر سینکڑوں حملے کر چکی ہے۔ اس کہنا ہے کہ اس کے اہداف میں شامی فوجی ٹھکانے اور حزب اللہ کے جنگجووں کو نشانہ بناتی ہے۔

اسی طرح دمشق کے گرد و نواح پر اسرائیل کے میزائلوں کو روس کے اینٹی میزائل سسٹم نے تباہ کر دیا۔

صیہونی فوج شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں شام کے بنیادی ڈھانچوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتی ہے، کیونکہ وہ شام میں دہشت گردوں کی مکمل شکست سے خائف اور اُسے اپنے نقصان میں تصور کرتی ہے۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل نے بارہا اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت تقریبا ہر روز اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں کے فضائی حدود کو شام پر حملوں کے لئے استعمال کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button