روس و ایران نے ہمیں بوڑھا کر دیا، سربراہ سی آئی اے ویلیم برنز

23 جولائی, 2022 07:29

شیعیت نیوز: سی آئی اے کے سربراہ ویلیم برنز نے کہا ہے کہ روس اور ایران کے ساتھ مذاکرات نے انھیں بوڑھا کر دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ ویلیم برنز نے کہا ہے کہ ایران میں روس کے صدر ولادیمیر پیوتین کی تصویر ان کو اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ روسیوں اور ایرانیوں کے ساتھ ان کے سال ہا سال کے مذاکرات نے ان کے بال سفید کر دیئے ہیں اور ان کو بوڑھا بنا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ جب بھی روسی صدر یا ایران کے رہبر انقلاب اسلامی کی تصویر دیکھتے ہیں تو ان کو یہ بات یاد آتی ہے کہ ایران اور روس کے ساتھ مذاکرات کے طولانی عمل سے ان کے بال سفید ہوئے ہیں۔

ویلیم برنز کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو روسی صدر ولادیمیر پیوتن سے گفتگو میں خاصطور سے مغرب کی پابندیوں کے بعد ایران اور روس کے اقتصادی تعاون کو ضروری اور دونوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران اور روس کے درمیان دفاعی شعبے سمیت مختلف شعبوں خاصطور سے امریکہ کی ہٹ دھرمی کے مقابلے میں باہمی تعاون جاری ہے اور اس تعاون کی بدولت دونوں ملکوں کے تعلقات مزید گہرے ہوتے چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ کی طرف سے امریکہ کی اندھی تقلید افسوسناک ہے، سرگئی لاؤروف

دوسری جانب امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے روس اور چین کے مقابلے میں اپنے ایک اور سپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

امریکہ کی جدید دفاعی تحقیقات کی ایجنسی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کا سپر سونک میزائل کا یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔

امریکہ کا یہ سپر سونک میزائل امریکی فضائیہ اور امریکہ کی جدید دفاعی تحقیقات کی ایجنسی کی مشترکہ پیداوار ہے۔

اس سے قبل بھی امریکی وزارت جنگ نے اس قسم کے اپنے دو میزائلوں کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی وزارت جنگ کے مطابق بعد کے مراحل میں اس میزائل کو وا ر ہیڈ سے لیس کرنے کا اقدام کا عمل میں لایا جائے گا۔

2:07 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top