علامہ راجہ ناصرعباس کی مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام سرگودہا میں عظمت غدیر و عاشورہ کانفرنس میں شرکت

22 جولائی, 2022 12:39

شیعیت نیوز:  امامیہ مبلغین کے چھٹے سالانہ اجتماع کے موقع پر عید غدیر اور استقبال محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام سرگودہا میں عظمت غدیر و عاشورہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یوسی کی علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے،علامہ شبیر میثمی

کانفرنس میں مقامی علماء، عمائدین، عوام اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس علمائے امامیہ کے مرکزی رہنما مولانا ضیغم حسین، جامعہ محمدیہ سرگودہا کے پرنسپل مولانا نصیر حیدر اعوان سمیت اہم شخصیات نے شرکاء سے خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شرکاء نے بھرپور انداز میں استقبال کیا۔

9:15 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top