ایس یوسی کی علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے،علامہ شبیر میثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ 26 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و ذاکرین شریک ہونگے، اس سلسلے میں ملک بھر میں رابطہ مہم جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :انتظامیہ کو محرم الحرام کے موقع پر خاص طور پر تکفیری جماعتوں پر کڑی نظر رکھنے کی سخت ضرورت ہے،علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی، عزاداروں پر ایف آرز، فورتھ شیڈول اور عزاداری کے راستے میں غیر قانونی رکاوٹوں کے خاتمے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے اس کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کرینگے۔







