مشرق وسطی

شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم کا صیہونی دشمن کے میزائل حملوں کا مقابلہ

شیعیت نیوز: نیوز ایجنسیز نے جمعے کی صبح دمشق کے اطراف میں شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی جانب سے صیہونی دشمن کے میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کی خبر دی ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کل صبح 12:32am اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے دمشق کے اطراف میں کئی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے میزائلوں سے حملہ کیا۔ جواب میں شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اس میزائل جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے ان میں سے کئی ایک میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

اس بیان کے مطابق مذکورہ حملے میں تین شامی فوجی شہید جبکہ دیگر سات فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ شامی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی و مغربی اتحادی، شامی حکومت کے خلاف بر سر پیکار دہشت گرد تکفیری گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔ شامی فوج نے متعدد بار ان دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسرائیلی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ بھی پکڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب‌ الله کا سربراہ منتخب ہونے کے بعد حسن نصراللہ کا انٹرویو کی 20 سال بعد وائرال

دوسری جانب خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مغربی شہر لاذقیہ میں ایک ڈرون تباہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ڈرون کی ساخت اور اس کے سائز کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ حمیم فوجی چھاؤنی کے قریب جہاں روس کے فوجی تعینات ہیں، گر کر تباہ ہوا ہے۔

بنا برایں تباہ ہونے والا ڈرون روسی فوجیوں کے اڈے کی جاسوسی کر رہا تھا۔

اس سے قبل نیز خبری ذرائع نے شام کی لاذقیہ بندرگاہ میں دھماکے کی آواز سننے کی خبر دی تھی۔

روس کی خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس نے اس بارے میں کہا کہ روسی فوجیوں نے 2 ڈرون کو تباہ کیا جنہیں غیر قانونی مسلح گروہوں نے حمیم فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button