اہم ترین خبریںیمن

یمن، سعودی اتحاد جنگ کے ساتھ ساتھ آثار قدیمہ کی لوٹ مار میں بھی مصروف

شیعیت نیوز: یمن کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے مغربی ممالک کی مدد سے ملک کے بہت سے آثار قدیمہ کو لوٹ لیا ہے۔

یمن کی ویب سائٹ وکالۃ الصحافہ الیمنیہ نے آثار قدیمہ کے ماہر عبد اللہ حسین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے دو آثار قدیمہ سترہ رواں سال سترہ جون کو اسپین کے میڈریڈ شہر میں فروخت کے لئے پیش کئے گئے جنہیں جنگ کے دوران اسمگل کیا گیا تھا۔

یمن کے ماہر آثار قدیمہ نے بتایا کہ فروخت کے لئے اسپین میں پیش کئے گئے دو آثار قدیمہ میں سے ایک کا تعلق تین صدی قبل از ولادتِ حضرت عیسیٰ (ع) سے تھا اور اُس کا کل وزن سولہ کلوگرام تھا جبکہ دوسرے آیٹم کا تعلق بھی قبل از میلاد مسیح سے تھا۔

عبد اللہ حسین کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران تاراج ہونے والے یمن کے قومی آثار قدیمہ کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا دشوار ہے تاہم نیلامی میں پیش کئے گئے یمنی آثار قدیمہ سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم دس ہزار آثار قدیمہ یمن سے لوٹ کر باہر لے جائے گئے ہیں۔

یمن کے آثار قدیمہ کی تباہی کے سلسلے میں سعودی اتحاد کے ساتھ ساتھ دہشت گرد گروہ داعش بھی سرگرم عمل رہا ہے اور اُس نے حال ہی میں صوبے الحدیدہ کے الخوخہ شہر میں واقع تاریخی مسجد النور کو شہید کر دیا جس کو سات سو سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دہوک پر ترکی کی بہیمانہ جارحیت پر عراقی عوام کے مظاہرے، عام سوگ کا اعلان

دوسری جانب یمن میں اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کی گئی جنگ بندی کے 110دنوں کے دوان جارح سعودی نے متعدد حملے کر کے 14160بار اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

صنعا کے عسکری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے صرف گزشتہ رات172مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب اقوام متحدہ جنگ بندی کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کے لئے متحارب گروہوں پر دباو ڈال رہا ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے عالمی دباؤ کی وجہ سے اس کوشش میں ہے کہ یمنی فریقوں سے رابطے کے دوران انہیں مزید چھ مہینے کی جنگ بندی پر قائل کرے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے سمجھوتے سے پہلے فریقین کی شکایات کی چھان بین کی ذمہ داری یمن کے لئے اقوام متحدہ کے مندوب ہنس گرینڈ برگ کے ذمے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے لئے اقوام کے مندوب نے گزشتہ جون میں خبر دی تھی کہ فریقین نے اقوام متحدہ کی مزید دوماہ کے لئے جنگ بندی پر مبنی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button