یمن

جارح سعودی اتحاد کی یمن میں 172 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد نے یمن میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو بہتّر بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ نیوز چینل کے مطابق گذشتہ روز سعودی فوج نے یمن کے الحدیدہ، مارب، جوف، صعدہ، ضالع اور بیضا صوبوں پر جاسوسی پروازیں انجام دیں جسے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد شدہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی اتحاد نے یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورسز سمیت یمنی شہریوں کے رہائشی مکانات پر بھی بھاری گولہ باری کی۔

صوبہ الحدیدہ، جیزان مارب، حجہ، بیضا اور ضالع بھی سعودی راکٹوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بنے جبکہ صوبہ ضالع پر سعودی طیاروں نے تین بار بمباری کی۔

قبل ازیں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے بار بار کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے یمن میں جنگ بندی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم یمنی عوام کے مفادات کو بین الاقوامی عہدوں کے حوالے نہیں کریں گے، محمد عبدالسلام

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی بتا دیا تھا کہ سعودی اتحاد کی حرکتوں کے نتیجے میں جنگ بندی کا مفہوم کھو چکا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے گذشتہ ماہ جنگ بندی میں دو مہینے کی توسیع کا اعلان کیا جا چکا تھا۔

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت متعدد عرب ممالک کے اتحاد کی صورت میں اور امریکہ کی مدد اور سبز روشنی اور صیہونی حکومت کی حمایت سے، غریب ترین عرب ملک یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔

سعودیوں کی توقعات کے برعکس، ان کے حملوں نے یمنی قوم کی مزاحمت کی مضبوط ڈھال کو نشانہ بنایا، اور سعودی سرزمین، خاص طور پر آرامکو کی تنصیبات پر سات سال تک یمنیوں کے مسلسل اور دردناک حملوں کے بعد، ریاض کو ہار ماننا پڑی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button