مشرق وسطی

اماراتی صدر محمد بن زید النہیان کی فرانس کے صدر سے ملاقات

شیعیت نیوز: پیرس کے دورے پر گئے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔

ایمریٹس نیوز ایجنسی (WAM) نے رپورٹ کیا کہ محمد بن زید اور میکرون نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غدیر عالم اسلام اور قرآن کی صداقت و حقانیت کا مظہر ہے یوم غدیر ، یوم اللہ ہے یوم اسلام ہے ، سیدہ زہرا نقوی

اس حوالے سے محمد بن زید نے کہا کہ فرانس ایک دوست ملک اور متحدہ عرب امارات کا اسٹریٹجک اتحادی ہے اور میکرون سے ان کی ملاقات کا مقصد تعلقات کو مضبوط بنانا اور تعاون کو وسعت دینا اور دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کا مقصد معیشت، ثقافت، ٹیکنالوجی، توانائی وغیرہ کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غدیر عالم اسلام اور قرآن کی صداقت و حقانیت کا مظہر ہے یوم غدیر ، یوم اللہ ہے یوم اسلام ہے ، سیدہ زہرا نقوی

اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر فرانسیسی حکام سے ملاقات کریں گے اور توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

توقع ہے کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button