اہم ترین خبریںپاکستان

غدیر عالم اسلام اور قرآن کی صداقت و حقانیت کا مظہر ہے یوم غدیر ، یوم اللہ ہے یوم اسلام ہے ، سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے کہا غدیر عالم اسلام اور قرآن کی صداقت و حقانیت کا مظہر ہے یوم غدیر ، یوم اللہ ہے یوم اسلام ہے اس دن کی اہمیت و فضیلت پر کثرت سے آئمہ معصومین علیھم السلام کی روایات موجود ہیں یہ دن محبان اہلبیت ع کے لیے عید کا دن ہے۔

شیعیت نیوز: عید اکبر ، عید غدیر خم کے پرمسرت موقع پر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی کونسل کی رکن و ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقام غدیر خم میں نبی مکرم حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اعلان کی صدا آج بھی کل کائنات میں گونج رہی ہے جو بھی من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے اس قافلہ ولایت میں شامل ہوجائے گا، دنیا و آخرت کی خوشبختی اس کا مقدر بنے گی اور جو اس قافلہ میں شامل ہونے سے رہ جائے گا پوری زندگی سرگرداں رہے گا اس کا ہر اٹھنے والا قدم اسے راہ حق سے دور کر دے گا۔

انہوں نے کہا غدیر عالم اسلام اور قرآن کی صداقت و حقانیت کا مظہر ہے یوم غدیر ، یوم اللہ ہے یوم اسلام ہے اس دن کی اہمیت و فضیلت پر کثرت سے آئمہ معصومین علیھم السلام کی روایات موجود ہیں یہ دن محبان اہلبیت ع کے لیے عید کا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غدیرسے ظہور تک” کا سفر پوری دنیا کی مظلوم انسانیت کو جینے کا حوصلہ تابناک مستقبل کی امید دیتا ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانا اور اسکے پیغام کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے آئیے غدیر منائیں، اس کی یاد تازہ کریں، اس دن کا حقیقی مفہوم بتائیں، اس کی یاد میں لوگوں کی خبر گیری کریں، یتیم پروری اور مسکین نوازی کریں، جشن منائیں، لوگوں کی امداد کریں غرباء کا خیال رکھیں، عدل و انصاف کا عملی ثبوت دیں یہ سب کچھ کریں کہ اس دن ان تمام اعمال کا بےانتہا اجر و ثواب ہے لیکن یہ ضرور یاد رہے کہ ہمارے کردار میں مولا علی (ع) کی سیرت جلوہ گر ہو اور ہم زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی طور پر غدیری ہوں۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button