مشرق وسطی

کویت میں اسرائیلی مصنوعات فروخت کرنے والا بازار سیل

شیعیت نیوز: خلیجی ریاست کویت کی وزارت تجارت نے ملک کے ایک مرکزی بازر کو متنازع اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کرنے پر ایک بازار کو سیل کردیا ہے۔

مقامی ذرایع ابلاغ ک مطابق بازار میں ایسی مصنوعات فروخت کی جا رہی تھیں جن پر’ڈیوڈ اسٹار‘ کا واضح نشان موجود تھا اور یہ نشان اسرائیلی مصنوعات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

کویتی وزارت صنعت وتجارت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ وزارت نے ریاست کے عوامی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی کویت میں فروانیہ کے مقام پر جوتوں کی نمائش کےلگائے گئے بازار کے خلاف اس وقت کارروائی کی جب وہاں پر اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کا پتا چلا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے خلاف قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

وزارت تجارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر ایک جوتے کی تصویر بھی جاری کی ہے جس پر ’’اسٹار آف ڈیوڈ‘‘ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اسرائیلی ریاست کے جھنڈے کی نشانی اور یہودیوں کی اہم مذہبی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے صوبے تخار میں دھماکہ، چھے افراد ہلاک

دوسری جانب کویت کے اٹھائیس اداروں اور شہری تنظیموں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی حمایت سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کویت کی اٹھائیس تنظیموں نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جانے کی کوششیں تیز کئے جانے کی ساتھ ہی اس بات کا واضح اعلان کیا جاتا ہے کہ ہم غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ کسی طرح کی سودے بازی کے خلاف ہیں اور فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا جا سکتا۔

ان گروہوں اور تنظیموں نے ایک مراسلے میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی حمایت اور تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی کا مطالبہ ایک اخلاقی، اصولی اور انسانی مطالبہ ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سودے بازی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ بعض عرب حکمرانوں کی سازشوں کے برخلاف کویت نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مخالفت کی ہے اور اس ملک کے حکام نے بھی ہمیشہ فلسطینی امنگوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button