فلسطین کی تحریک استقامت ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے، احمد المدلل
شیعیت نیوز: جہاد اسلامی فلسطین رہنما احمد المدلل نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک استقامت غاصب صیہونی حکومت کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما احمد المدلل نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ تل ابیب کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے عبوری وزیراعظم کی دھمکیاں ان کی انتخابی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد غاصب صیہونیوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے اور فلسطین کی تحریک استقامت غاصب صیہونی حکومت کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکمرانوں کی جانب سے دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہے اور وہ اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنانا اتنا آسان نہیں کہ جتنا لاپید اور یا صیہونی حکمراں سمجھ رہے یا اس کا تصور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی ، صیہونی پولیس اہلکار ہلاک
جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم کی جانب سے یہ دھمکیاں پانچویں انتخابات کے موقع پر دی گئی ہیں جو پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے اوراس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ہے۔
احمد المدلل نے کہا کہ تحریک مزاحمت کے زیادہ سے زیادہ مضبوط ہونے کی بنا پر اور خاصطور سے سیف القدس جنگ کے بعد صیہونی دشمن پریشان اور بوکھلائے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تحریک استقامت جارح صیہونی دشمن کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور ماضی کی جنگوں میں ثابت بھی ہو چکا ہے کہ تحریک استقامت، صیہونی حکومت کے مقابلے میں ہمیشہ آمادہ رہی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے عبوری وزیراعظم نے غزہ سے مقبوضہ فلسطین پر داغے جانے والے متعدد راکٹوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ غزہ سے کسی بھی طرح کی فائرنگ خواہ وہ آتشیں مواد کے حامل غبارے ہی کیوں نہ ہوں فوری طور پر جواب دیا جائے گا۔







