فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی ، صیہونی پولیس اہلکار ہلاک
شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی انجام دے کر ایک صیہونی پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا۔
قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے اخبار یدیعوت اہارا نوت کی ویب سائٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان نے کفر سابا اسٹاپ کے قریب اپنی کار سے ایک صیہونی پولیس اہلکار کو کچل دیا ۔ اس شہادت پسندانہ کارروائی کے نتیجے میں صیہونی پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تاہم صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
یہ شہادت پسندانہ کارروائی ایسی حالت میں انجام پائی کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے طوباس میں دو فلسطینی نوجوانوں کو جارحیت کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ۔ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے بارہا اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں کا ردعمل اور جوابی کارروائی ایک فطری امر ہے اور مظلوم فلسطینی صیہونی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
فلسطینی گروہوں نے کہا ہے کہ جب تک صیہونی جارحیت جاری رہے گی فلسطینیوں کی جوابی کارروائیاں بھی انجام پاتی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، وزیر خارجہ عادل الجبیر
دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے فورا بعد غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے اس حقیقت کا پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر یہ حملہ امریکی حمایت سے کیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مقبوصہ فلسطین مکمل ہونے کے بعد غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتے کو غزہ کے مختلف علاقوں پر دس راکٹ فائر کئے اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما فوزی برہوم نے ایران پریس سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر کے دورے کے بعد غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ حملہ واشنگٹن کی حمایت اور اس کی ایما پر کیا گیا ہے۔
حماس کے اس رہنما نے کہا کہ غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپ و امریکہ کے نعرے صرف دکھاوا ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ صرف استقامتی جوابی حملوں سے ہی غاصب صیہونی حکومت کو جارحیت کا سلسلہ بند کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
فلسطین کے اس رہنما نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں میں اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔







