عید غدیر کے موقع پر رہبرمعظم کی قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے کی منظوری اور عیدی

18 جولائی, 2022 10:34

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے عید غدیر اور عید قربان کی مناسبت سے عمومی و انقلابی اور فوجی عدالتوں اور اسی طرح حکومتی تعزیراتی اداروں کی طرف سے سزا پانے والے 2272 قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای نے عید غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے بعض قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے آئین کے آرٹیکل 110 کی شق 11 کے مطابق، عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کو منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ آج عید غدیر ہے۔ ہر سال 18 ذی‌الحجہ کو عید غدیر شان و شوکت کے ساتھ منائی جاتی ہے اور اس دن ایران میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آج کے دن لازمی شرائط کے حامل بہت سے قیدیوں کو معاف کر دیا جاتا یا ان کی سزا میں کمی کر دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر جو بائیڈن صیہونی اصولوں کا قیدی ہے، انصار اللہ کے سربراہ

دوسری جانب 10 کلو میٹر طویل دسترخوانِ غدیر کی عوامی کمیٹی کے ترجمان ساسان زارع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ روایات میں عید غدیر کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام ایک روایت میں ارشاد فرماتے ہیں کہ عید غدیر خم مومنوں اور مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے۔ اسی لئے تاریخ میں موٴمنیں نے ہمیشہ اس عظیم دن کو منایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کچھ عوامی حلقے آپس میں جمع ہوئے اور فیصلہ کیا کہ تہران کی سطح پر ١۰ کلو میٹر طویل دسترخوانِ غدیر کے نام سے ایک انوکھا اور دلچسپ کام کیا جائے۔ طے شدہ انتظامات اور حاصل کئے گئے پرمٹ کے مطابق یہ تقریبات ولی عصر انٹرسیکشن سے وی پارک تک منعقد ہوں گی اور مختلف موکب اور ثقافتی غرفے لگائے جائیں گے جہاں تقریبات میں شریک افراد کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس خبر کے منتشر ہونے تک ۳۰۰ کے قریب موکب اور مختلف مجموعے اس تقریب میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

تقریب کی عوامی کمیٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غدیر کے دن کھانا کھلانے اور نیاز دینے کی بڑی فضیلت ہے جبکہ ساتھ ہی روایات میں عید غدیر کے دن تحائف دینے کی بھی بہت تاکید کی گئی ہے، لہذا دسترخوان غدیر کے راستوں میں غرفہ اطفال بھی لگائیں گے اور بچوں کے لئے مختلف پرگرامز منعقد ہوں گے۔ ان پروگرامز میں شریک ہونے والے بچوں کو انعام اور تحائف بھی دیئے جائیں گے۔

تقریب کے دوران دیگر پروگرامز بھی ہوں گے منجملہ نعت و منقبت خوانی، ثقافتی غرفے اور غدیر کے موضوع پر مختلف کمپیز وغیرہ کا نام لیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایران میں مقیم عراقی اور افغانی باشندے بھی موکب اور سبیل لگا کر ان تقریبات میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

11:30 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top