تاریخی کامیابی پر علامہ راجہ ناصرعباس کی عمران خان کو دلی مبارک باد

18 جولائی, 2022 00:01

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قائد ؒ کی برسی کے مرکزی اجتماع کی تیاریاں جاری،اسلام آباد میں ایم ڈبلیوایم کا اہم اجلاس

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ھیہات مناالذلہ۔ذلت ہم سے دور ہے،اللہ کے فضل و کرم سے امریکہ، اسرائیل ،انڈیا اور ان کے داخلی ایجنٹوں کو عوام نے عبرت ناک شکست دے دی ہے۔خودمختار پاکستان کے بیانیہ کو فتح ہوئی۔پاکستان کے دشمن ہار گئے،پاکستانی قوم جیت گئی،غیرت وحمیت،آزادی خواھی جیت گئی،غلامی کو رواج دینے والے ہار گئے۔

8:51 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top