شہید قائد ؒ کی برسی کے مرکزی اجتماع کی تیاریاں جاری،اسلام آباد میں ایم ڈبلیوایم کا اہم اجلاس

17 جولائی, 2022 06:46

شیعیت نیوز: سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان و چیئرمین اجتماع کی زیر صدارت 34 ویں برسی شہید قائدعلامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کے مرکزی اجتماع کے انتظامات کی کور کمیٹی کا اجلاس سینٹرل سیکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام اجرائی کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی اورانتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ۔ کمیٹیوں کےتقسیم کار اور کمیٹیوں کی کارکردگی پر چیئرمین جلسہ کو بریفننگ دی گئی ۔ جس پر معزز اراکین مرکزی کابینہ اور چیئرمین جلسہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور کمیٹیوں کے سربراہان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا ۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتہ صفائی کا آغاز ایم ڈبلیوایم کے رہنما وتحصیل چیئرمین مزمل حسین کی دیگرحکام کے ہمراہ شرکت

اس اجلاس میں دعوتی عمل اور اجرائی انتظامات کی رفتاز کو تیز کرنے اور ہم آہنگی کے ساتھ انجام دینے پر زور دیا گیا ۔اجلاس میں اقرار ملک مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ اور نثار علی فیضی رکن شوری عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،برادر عارف الجانی مرکزی سیکرٹری تعلیم ،علامہ علی اکبر کاظمی ،علامہ ضیغم عباس چودھری ،علامہ غلام محمد عابدی اور ظہیر کربلائی بھی شریک تھے ۔

 

7:27 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top