یمن

سعودی جارحین کی ہر چال کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں، یمنی وزیر دفاع

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر سعودی جارحین منصفانہ امن کا راستہ طے کرنا چاہتا ہے تو موقع فراہم ہے لیکن اگر اس نے کسی مکاری و فریب کا مظاہرہ کیا اور جنگ کو جاری رکھنا چاہا تو اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصرالعاطفی نے جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت اور جارحین کے مقابلے میں ان کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سات برسوں کے دوران سعودی اتحاد کی فوجی و مالی برتری کے باوجود اسے یمنی عوام کے مقابلے میں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے اور یہ ایک معجزہ جیسی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اتھارٹی فریب کاری اور سودےبازی سے باز رہے، حماس ترجمان حازم قاسم

وزیر دفاع محمد ناصرالعاطفی نے کہا کہ خداوند متعال کی مدد و نصرت سے یمنی عوام نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یمن کے وزیر دفاع نے سعودی اتحاد میں شامل جارح ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کو خداوند متعال نے بے نظیر قیادت کے ساتھ ساتھ جارحین کے مقابلے میں تاریخی کامیابیوں سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ متحدہ عرب امارات اور بعض دیگرممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اسکے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button