اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

تل ابیب کی مشارکت سے خطے کی نئے سرے سے نقشہ بندی کی کوشش ناکام رہے گی، ھنیہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جوبایڈن کے مقبوضہ علاقوں کے دورے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے زور دیا کہ صیہونی ریاست کو خطے میں ضم کر کے اس کی نئے سرے سے نقشہ بندی کرنے کے لئے امریکی حکومت کی کوششیں ناکام رہیں گی۔

ھنیہ نے ایک تحریری بیان میں مزید کہا کہ بعض عرب حکومتوں کے ساتھ اتحاد کے ذریعے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش ناکام ہو جائے گی، کیونکہ یہ اقدام عرب اقوام کی مرضی کے خلاف ہے اور اس خطے کا ثقافتی اور فکری ورثہ اس کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اس کوشش میں بھی ہے کہ غاصب صیہونی ریاست اور بعض عرب ممالک کے درمیان اتحاد تشکیل دے کر تل ابیب کے لئے سیکیورٹی فراہم کرے تاہم ان کی یہ کوششیں بھی کوئی نتیجہ نہیں دیں گی، کیونکہ یہ بات خطے کی اقوام کے عزم و ارادے اور ان کی فکری اور تہذیبی ورثے کے برخلاف ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی امہ اور عالم اسلام کی حکومتوں کے مابین اسٹریٹیجک مکالمات اور گفتگو شروع کی جائے، ایسی گفتگو جو خطے کو تعلقات کی بحالی، ناجائز قبضے اور ثروت کے ذخائر پر تسلط جیسے خطرات سے بچانے کا سبب بنے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر بائیڈن کے دورۂ مقبوضہ فلسطین کے خلاف مظاہرے جاری

انہوں نے فلسطینی قوم کی اہم قوتوں کے درمیان ایک اسٹریٹجک ڈائیلاگ کھولنے پر زور دیا، جو ایک سیاسی اتحاد کی تعمیر کا باعث بن سکے۔ اور خطے میں نئے سرے سے نقشہ بندی اور استعماری سازشوں کو ناکام بنائے۔

ھنیہ نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام دوبارہ وہم اور مذاکرات کے سراب کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔ اسی سراب سے مسئلہ بنیادی طور پر متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمارا انتخاب یہ ہے کہ ہم جامع مزاحمت جاری رکھیں، جب تک کہ قابض کو شکست نہیں ہوجاتی اور ہمارے پناہ گزین ہم وطن بھائی واپس اپنے علاقوں میں آباد نہیں ہوجاتے۔

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم ہرگز ایک مرتبہ پھر مفاہمتی مذاکرات کے توہمات اور سراب میں گرفتار نہیں ہوگی اور ہمارا اصلی انتخاب غاصب صیہونی قبضے کے مکمل خاتمے تک ہمہ گیر مقاومت اور مزاحمت کو جاری رکھنا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے پرہیں جہاں انہوں نے جمعرات کو اسرائیلی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ صدر بائیڈن غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کا بھی دورہ کریں گے جس کے بعد وہ سعودی عرب جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button