اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشل

فرزند رسول حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا مختصر تعارف

شیعیت نیوز: علی بن محمد امام علی نقی علیہ السلام کے نام سے مشہور، نویں امام ، امام محمد تقیؑ کے فرزند اور شیعوں کے دسویں امام ہیں۔ آپؑ امام ہادی کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ آپؑ سنہ 220 سے 254 ہجری یعنی 34 برس تک امامت کے منصب پر فائز رہے۔

حضرت امام علی نقی علیہ السلام پندرہ ذی الحجہ دو سوبارہ ہجری قمری کو مدینہ منورہ کے قریب اس دنیا میں تشریف لائے اور تین رجب فرزند رسول امام علی نقی علیہ السلام کا یوم شہادت ہے۔

دوران امامت آپ کی زندگی کے اکثر ایام سامرا میں عباسی حکمرانوں کے زیر نگرانی گزرے ہیں۔ آپؑ متعدد عباسی حکمرانوں کے ہم عصر تھے جن میں اہم ترین متوکل عباسی تھا۔

امامت کے دوران مختلف علاقوں میں وکلاء تعیین کر کے اپنے پیروکاروں سے رابطے میں رہے اور انہی وکلاء کے ذریعے شیعوں کے مسائل کو بھی حل و فصل کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا اسرائیلی پروازوں کے لئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

کلینی، شیخ مفید، اور شیخ طوسی نیز ابن اثیر کے بقول امام ہادیؑ 15 ذوالحجہ سنہ 212 ہجری کو مدینہ کے قریب صریا نامی علاقے میں پیدا ہوئے۔

شیخ مفید اور دوسرے محدثین کی روایت کے مطابق آپؑ رجب سنہ 254 ہجری کو سامرا میں 20 سال اور 9 مہینے تک قیام کرنے کے بعد شہید ہوئے۔ بعض مآخذ میں آپؑ کی شہادت کی تاریخ 3 رجب نقل کی گئی ہے، جبکہ دیگر مآخذ میں یہ تاریخ  25  یا  26  جمادی الثانی بیان کی گئی ہے۔ اس زمانے میں تیرہواں عباسی خلیفہ معتز برسر اقتدار تھا۔

آپ کی ولادت با سعادت کی تقریبات میں شرکت کے لئے عراق کے دیگر شہروں اور دنیا بھر سے ہزاروں زائرین سامرا پہنچے ہیں ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سامرا میں اس وقت ہزاروں عراقی اور غیر عراقی زائرین روضے کے اندر اور اطراف کی سڑکوں پر جشن منانے میں مصروف ہیں ۔اس موقع پر سامرا میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین میں بھی امام علی نقی علیہ السلام کی تاریخ ولادت با سعادت کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے- اسی مناسبت سے ایران کے بھی سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امامبارگاہوں میں جشن کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں اور علمائے کرام امام علی نقی علیہ السلام کے فضائل بیان کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز نیٹ ورک اس مبارک موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button