اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کی مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق سے ملاقات

15 جولائی, 2022 02:44

شیعیت نیوز: مرکزى نائب صدر اسلامى تحریک پاکستان علامہ سید سبطین حيدر سبزواری کى سربراہى ميں وفد نے لاہور ميں مسلم لیگ نون کے رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم ليگ (ن) کے خواجہ سلیمان رفیق، سينیئر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر حسنات شاہ، سید زاہد بخاری اور اسلامى تحريک پاکستان کے وفد ميں صوبائى رہنماء علامہ حافظ کاظم رضا نقوى، علامہ سید اشتياق کاظمى، ڈویژنل صدر قاسم على قاسمى، چودھری صغير ورک شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے!مریم نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈےتلے کھڑی ہوگئیں

ملاقات میں يکساں قومى نصاب، قومى معاملات، ايف آئى آرز، فورتھ شيڈول، عزاداری کے مسائل، مجالس عزاء، جلوسوں، نظربندیوں، ضلع بندىوں، امن کميٹى بورڈ، متحدہ علماء بورڈ، قرآن بورڈ اور بى بى پاک دامن سلام اللہ عليہا کى دربار کو کھولنے اور وسيع کرنے کے حوالے سے گفتگو و مشاورت کى گئی۔ مسلم لیگی وفد نے یقین دلایا کہ ملت جعفریہ کیساتھ امتیازی سلوک کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام شہری برابر کے حقوق کے حقدار ہیں، مسلم لیگ نون ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

1:23 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top