اہم ترین خبریںپاکستان

جمہوریت کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے!مریم نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈےتلے کھڑی ہوگئیں

گذشتہ روز ضلع جھنگ میں ہونے والے انتخابی جلسے میں مریم نواز نے دہشت گرد سرغنہ ، امام مہدی ؑ کے گستاخ ملعون اعظم طارق کے بیٹے انس اعظم طارق کے ہمراہ اسٹیج پر کھڑے ہوکر تقریر کی جسے پوری دنیا نے براہ راست ٹیلی ویژن پر ملاحظہ کیا۔

شیعیت نیوز: کالعدم تنظیموں کے جھنڈے تلے جھنگ میں مریم نواز کا جلسہ جمہوریت کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے !وقت پڑا تو جمہوری جماعت پاکستان مسلم لیگ نوازشیعیان حیدرکرارؑ کے قاتل اعظم طارق کے بیٹےکے ساتھ کھڑی ہوگی !!

تفصیلات کے مطابق اقتدار ، طاقت اور دولت کے حرص میں پاکستان مسلم لیگ نواز جیسی سکیولر جماعت بھی فرقہ پرست دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کی مدد لیئے بغیر نہ رہ سکی۔

پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کے حامل امیدواروں کی ممکنہ کامیابی سے خوفزدہ ہوکر خود کو لبرل کہنے والی مریم نواز نے ہزاروں شیعہ عزاداروں کی قاتل جماعت کالعدم سپاہ صحابہ سے ہاتھ ملا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ سید صادق رضا تقوی مجلس علمائے شیعہ سندھ کے صدر منتخب ہوگئے

گذشتہ روز ضلع جھنگ میں ہونے والے انتخابی جلسے میں مریم نواز نے دہشت گرد سرغنہ ، امام مہدی ؑ کے گستاخ ملعون اعظم طارق کے بیٹے انس اعظم طارق کے ہمراہ اسٹیج پر کھڑے ہوکر تقریر کی جسے پوری دنیا نے براہ راست ٹیلی ویژن پر ملاحظہ کیا۔

واضح رہے کہ ہمارے کرپٹ ، مفاد پرست اور اقتدار کے لالچی حکمرانوں کے نزدیک ظالم اور مظلوم ، قاتل ومقتول کی کوئی تفریق نہیں ایک جانب اسی مسلم لیگ نواز نے شیعہ قوم کے ووٹ بٹورنے کیلئے ایک بڑی شیعہ جماعت اسلامی تحریک پاکستان کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے تو دوسری جانب اسی جماعت کے اہم رہنماؤں اور قوم کی قاتل جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ بھی یاریاں نبھائی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button