غاصب ریاست کو مزید دوام بخشنے کیلئےامریکی صدر بائیڈن اسرائیل پہنچےہیں، علامہ ساجد نقوی

15 جولائی, 2022 02:27

شیعیت نیوز:  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں استعمار کو کسی قسم کے انسانی حقوق، بین الاقوامی حقوق یا قوموں کے ورثے اور کلچر سے کوئی سروکار نہیں، یہ جہاں جاتے ہیں تباہی ہی تباہی پھیلاتے ہیں، ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ ناجائز ریاست کو دوام و استحکام بخشنے کے لئے امریکی عوام کے ٹیکسز کے اربوں ڈالرز کو انبیاء کی سرزمین پر قتل عام کے لئے اور قبضے کے لئے جھونکا جا رہاہے، امریکی صدر کا دورہ ایک مرتبہ پھر نئی تباہی کی خاطر اور نئے انسانیت سوز مظالم ڈھانے کی منصوبہ بندی سے تعبیر ہے، امہ کو خبردار رہنا ہوگا۔ افسوس کئی ممالک نہ صرف چپ سادھے ہوئے بلکہ اب اس ناجائز ریاست کے وجود کو تسلیم کرنے کے لئے بچھے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ خصوصاً دورہ اسرائیل پر اپنے رد عمل میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے!مریم نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈےتلے کھڑی ہوگئیں

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ روز روشن کی طرح واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیل کے مظالم کے پیچھے دراصل یہی سامراج ہے، اسی کے بل پر ناجائز ریاست نے مظلوم فلسطینیوں پر طرح طرح کے مظالم کے پہاڑ توڑے، انبیاء کی مقدس سرزمین کو تاراج کیا، آج بھی قبلہ اول اسرائیلی ناجائز قبضے اور مظالم کی دہائی دے رہا ہے، آج بھی فلسطینی بوڑھے، جوان، خواتین اور بچے ان مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سب سے بھیانک تصویر بنے ہوئے ہیں، سامراج کس منہ سے انسانیت، انسانی بنیادی حقوق اور جمہوریت کے راگ الاپتا ہے۔ دنیا پر اب نہ صرف انکی ڈیموکریسی کی حقیقت واضح ہوگئی ہے بلکہ انکا نام نہاد بنیادی انسانی حقوق کا ڈھونڈرا بھی آشکار ہوچکا ہے۔ یہ بے گناہ فلسطینیوں کے لاشوں اور انکی زمینوں پر قبضے کرنے کے بعد اسی سرزمین پر کھڑے ہوکر کس منہ سے نام نہاد امن اور نام نہاد معاہدہ ابراہم کی بات کرتے ہیں؟

4:40 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top