یمن

سعودی عرب کے آزاد عوام آل سعود حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، محمد البخیتی

شیعیت نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے آج اس بات پر تاکید کی ہے کہ جزیرہ نما سعودی عرب کے آزاد عوام آل سعود حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

’’ وکیل الصحفہ الامینیہ‘‘ نیوز ویب سائٹ نے رکن محمد البخیتی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جزیرہ نما عرب کے آزاد لوگ متفق ہو جائیں۔ کیونکہ سارے دشمن ایک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ’’فیصلہ کن جنگ قریب ہے اور فتح قریب ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کسی بھی غلطی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آیت اللہ رئیسی

دریں اثنا، سعودی وزارت داخلہ نے گزشتہ مارچ کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ اس نے درجنوں افراد کو پھانسی دے دی ہے۔ ریاض نے دعویٰ کیا کہ یہ لوگ، جن کی سزاؤں پر عمل درآمد کیا گیا، ملک میں عدم تحفظ اور بغاوت اور افراتفری پھیلانا چاہتے تھے، یا بیرون ملک تنازعات والے علاقوں میں چلے گئے تھے، یا داعش اور القاعدہ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان میں سے کچھ لوگ حوثی تحریک اور سعودی مخالف گروپوں سے جڑے ہوئے تھے اور ان کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں اور ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل میں اپنے اتحادیوں اور بعض عرب ممالک کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ بائیڈن نے کل تل ابیب پہنچ کر امریکی صدر کے طور پر اپنے پہلے علاقائی دورے کا آغاز کیا۔

ماہرین اور سیاسی مبصرین کے مطابق، بائیڈن اس سفر سے دو واضح اہداف حاصل کر رہے ہیں، جو یوکرین میں جنگ کے سائے میں ہو رہا ہے: اول، تیل کی پیداوار میں اضافہ اور دوسرا؛ صیہونی حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے سعودی عرب کی حوصلہ افزائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button