اہم ترین خبریںپاکستان

سید توقیر حسین شاہ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں کا حملہ شدیدزخمی حالت میں اسلام آباد منتقل

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان طویل عرصہ سے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی فرقہ وارانہ کارروائیوں اور شیعہ نسل کشی کا مرکز رہا ہے

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشت گردایک بارپھر بے لگام ہوگئے، ایک اوربے گناہ نہتے عزادار سید توقیر حسین شاہ کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔حملہ آور دہشت گرد موقع واردات سےباآسانی فرار، توقیر حسین شاہ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل ، حالت تشویش ناک ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد ایک بار پھرفرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں مصروف ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز سید توقیر حسین شاہ نامی ایک نہتے عزادارکو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات ، مختلف حلقوں میں تحریک انصاف کا کالعدم سپاہ صحابہ سے اتحاد

توقیر حسین شاہ کی گرد پر تیز دہار چھری سےپے در پے وار کیئے گئے جس سے ان کی گردن پر گہرے زخم آئے ہیں، انہیں لہولہان حالت میں پہلے مقامی اسپتال اس کے بعد قائد اعظم اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان طویل عرصہ سے کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی فرقہ وارانہ کارروائیوں اور شیعہ نسل کشی کا مرکز رہا ہے، سینکڑوں بے گناہ شیعہ شہری ان تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیئے جاچکے ہیں، حتٰہ کے ایک ہی خاندان کے کئی کئی شیعہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ہیں۔ لیکن افسوس حکومتیں بدلتی رہیں لیکن ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعیان حیدر کرارؑ کو کوئی بھی حکومت یا قانون نافذ کرنےوالا ادارہ تحفظ فراہم نہ کرسکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button