بلدیاتی انتخابات ، مختلف حلقوں میں تحریک انصاف کا کالعدم سپاہ صحابہ سے اتحاد
شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف بھی مسلم لیگ ن کی ڈگر پر چل نکلی، سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے درمیان اتحاد سامنے آگیا۔ بعض حلقوں میں کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدوار بلے کے نشان پر اور بعض حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار استری کے نشان پر میدان میں اتار دیئے گئے۔ وطن عزیز کے محب وطن شیعہ سنی عوام میں پی ٹی آئی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے اس غیر فطری سیاسی اتحاد پر تشویش کا اظہار اور عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور کالعدم سپاہ صحابہ نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک دوسرے کے ساتھ مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں موجود تکفیری مائنڈ سیٹ کے حامل عہدیداران نے کراچی کے حلقے یوسی 6مسلم آبادمیں کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں اپنےامیدوار اعجاز خان سواتی کو کالعدم جماعت کے انتخابی نشان استری چیئرمین کی نشست پرجبکہ ایک اور حلقےمیں پی ٹی آئی کے امیدوار طاؤس خان کی بھی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دربار بی بی پاک دامنؑ کی بےحرمتی
ذرائع کے مطابق ضلع ماتلی کے وارڈ 6 میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف نے کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدوار قاری آصف معاویہ کی حمایت کااعلان کردیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حیدر آباد ڈویژن کے مختلف حلقوں میں کالعدم سپاہ صحابہ کو پاکستان تحریک انصاف کی کہیں کھلی اور کہیں خفیہ حمایت حاصل ہے ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ملک دشمن کالعدم جماعتوں کے ساتھ اس طرح کے سیاسی اتحاد کے نتیجے میں پاکستان کے ان کروڑوں غیور پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے جو امریکی غلامی کے نعرے کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپرپی ٹی آئی کے ان امیدواروں اور عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کریں جو کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ سیاسی اتحاد کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔







