اہم ترین خبریںپاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دربار بی بی پاک دامنؑ کی بےحرمتی

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری خواجہ سعد رفیق کو تنظیم، عہدے اور وزارت سے معزول کرنے کا اعلان کریں ۔

شیعیت نیوز: مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے دربار حضرت بی بی پاک دامن ؑ لاہور کی بے حرمتی کرکے کروڑوں عاشقان اہل بیتؑ کی دل آزاری کی ہے اور ان کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنے دورہ کے موقع پر دربار بی بی پاک دامن ؑ میں جوتوں سمیت داخل ہوکر مزار کے کے تقدس کو پامال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق دربار حضرت بی بی پاک دامن ؑ لاہور کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے مزار اقدس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ خواجہ سعد رفیق مزار اقدس کے احاطے میں جوتوں سمیت بیٹھے ہیں ، جبکہ ان کے ہمراہ موجود وفد کے تمام اراکین ننگے پیر موجود ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کے اس توہین آمیز اقدام اور بدترین جسارت پر کروڑوں عاشقان اہل بیتؑ کے مذہبی جذبات کو شدید متاثر کیا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین اہل بیتؑ کی دفعات کے ساتھ فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بصورت دیگر اس گستاخانہ اقدام کے خلاف ملک بھرمیں کروڑوں عاشقان اہل بیتؑ بھرپور احتجاج کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری خواجہ سعد رفیق کو تنظیم، عہدے اور وزارت سے معزول کرنے کا اعلان کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button