کراچی میں داعش کا نیاسیٹ اپ بنانے والے 2 سگے دہشت گرد بھائی گرفتار

09 جولائی, 2022 13:33

شیعیت نیوز: وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے۔ گرفتار دہشتگرد محمد نعیم عرف عادل اور محمد شکیل عرف وقاص سگے بھائی ہیں۔ دونوں دہشتگردوں کو کراچی کے علاقے کوہی گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، گرنیڈ اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار دہشتگردوں نے دوران تفتیش نوجوانوں کی ذہن سازی کرکے افغانستان دہشتگردی کی تربیت کیلئے بھیجتے کا انکشاف کیا، جو بعد میں داعش اور القاعدہ برصغیر میں شمولیت اختیار کرتے تھے۔ دونوں دہشتگرد داعش پاکستان کے اہم کمانڈرز رضوان بروہی اور عدنان عرف عمار (ہلاک) کے سالے ہیں۔ گرفتار دہشتگرد 2006ء سے 2021ء تک تسلسل سے افغانستان جاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی امن دشمنوں کیخلاف کارروائیاں جاری، پانچ دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشتگردوں کے ریڈ بک ٹارگیٹس رضوان بروہی، محمد نعمان عرف ٹومو، محمد فیاض بروہی، محمد عدنان، عرف عمار (ہلاک) اور مقصود بروہی عرف مکو سے قریبی روابط تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کے داعش سمیت دیگر کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے رابطے تھے۔ گرفتار دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردانہ و تخریب کاری کی کارروائیوں میں حصہ لینے کا انکشاف بھی کیا۔ گرفتار دونوں دہشتگرد داعش کراچی کے سیٹ اپ کی از سر نو تشکیل کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کی فیملی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتی ہے، جو ماضی میں داعش سے وابستہ افراد کی سہولت کاری میں بھی ملوث رہے ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

 

 

4:35 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top